Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ہالی ووڈ اداکاررئیلیٹی شو کی شوٹنگ کے دوران ہلاک

ہالی ووڈ اداکاررئیلیٹی شو کی شوٹنگ کے دوران ہلاک

وینکوور: تائیوانی نژاد ہالی ووڈ اداکار و ماڈل گوڈ فرے گاؤ رئیلیٹی شو کی شوٹنگ کے دوران ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق 35 سالہ اداکار گوڈفرے گاؤ نے  ایک چائینز رئیلیٹی شو ’’چیز می‘‘ میں بطور مہمان شرکت کی تھی اس شو میں ٹیمیں ریس جیتنے کے لیے مقابلہ کرتی ہیں۔

رئیلیٹی شو’’چیز می‘‘ کے پروڈیوسرکا کہنا ہے کہ گوڈ فرے اپنی ٹیم کے ساتھ ریس جیتنے کے لیے دوڑ رہے تھے کہ اچانک گرپڑے۔ سیٹ پر موجود پروگرام کی پیرامیڈک ٹیم نے فوراً انہیں طبی امداد دی اورانہیں اسپتال پہنچایا گیا۔ تاہم اسپتال میں وہ دل کے دورے کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔

واضح رہے کہ گوڈفرے گاؤ تائیوان میں پیدا ہوئے تاہم 1995 میں ان کی فیملی کینیڈا منتقل ہوگئی تھی۔ گوڈفرے تین بھائیوں میں سب سے چھوٹے تھے۔ انہوں نے ہالی ووڈ ایکشن فلم ’’دی مورٹل انسٹرومنٹس؛ سٹی آف بونز‘‘ میں کام کرکے پہچان بنائی۔

اس کے علاوہ وہ پہلے ایشین ماڈل تھے جنہوں نے 2011 میں لگژری برانڈ لوئس وٹنز کی اشتہاری مہم کے لیے ماڈلنگ کی۔ گوڈ فرے چین میں بھی بے حد مقبول تھے انہوں نے چینی ٹی وی ڈرامے ’’ری ممبرنگ لی کوان‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

Check Also

ظہیر سے شادی پر سوناکشی کیخلاف احتجاج کرنے والوں کو شتروگھن سنہا کا جواب

نامور بھارتی اداکار شتروگھن سنہا نے اپنی بیٹی سوناکشی سنہا کی ظہیر اقبال سے شادی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *