Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / اداکارفیصل قریشی شوٹنگ کے دوران زخمی

اداکارفیصل قریشی شوٹنگ کے دوران زخمی

کراچی: اداکارفیصل قریشی دوران شوٹنگ شدید زخمی ہوگئے جب کہ زخمی ہونے کی ویڈیو منظرعام پرآگئی۔

’’بشرمومن‘‘،’’میری ذات ذرہ بے نشاں‘‘ سمیت لاتعداد کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہردکھانے والے پاکستان کے ورسٹائل اداکار ومیزبان فیصل قریشی حال ہی میں ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔

فیصل قریشی کے دوران شوٹنگ زخمی ہونے کی ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہوگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سین کے دوران فیصل قریشی کو ٹارگٹ کلرزگولیاں مارکرچلے جاتے ہیں اورفیصل قریشی وہیں گرجاتے ہیں۔ شوٹنگ کے دوران عموماً نقلی گولیاں استعمال کی جاتی ہیں جن سے اداکاروں کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا تاہم فیصل قریشی ان گولیوں سے زخمی ہوگئے۔

اداکارفیصل قریشی کی ایک تصویربھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں ان کا زخم واضح طورپر دیکھا جاسکتا ہے۔ تاہم شدید زخمی ہونے کے باوجود فیصل قریشی ابتدائی علاج کے بعد واپس سیٹ پر پہنچے اور دوبارہ شوٹنگ کا آغاز کردیا۔

Check Also

ظہیر سے شادی پر سوناکشی کیخلاف احتجاج کرنے والوں کو شتروگھن سنہا کا جواب

نامور بھارتی اداکار شتروگھن سنہا نے اپنی بیٹی سوناکشی سنہا کی ظہیر اقبال سے شادی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *