Home / جاگو کھیل / اسٹیو اسمتھ نیند کے مسائل اور یاسر شاہ پر قابو پانے کے لیے فکرمند

اسٹیو اسمتھ نیند کے مسائل اور یاسر شاہ پر قابو پانے کے لیے فکرمند

ایڈیلیڈ: برسبین ٹیسٹ میں یاسر شاہ کا شکار بننے والے اسٹیو اسمتھ ایڈیلیڈ میں بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے فکرمند ہیں۔

ایشز سیریز میں رنز کے انبار لگانے والے اسٹیو اسمتھ برسبین ٹیسٹ میں صرف 4 رنز پر یاسر شاہ کا شکار بننے کے بعد ایڈیلیڈ میں بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے فکرمند ہیں، آسٹریلوی ٹیم کے کپتان ٹم پین نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا ہے کہ اسٹیو اسمتھ میچ سے قبل رات کو نیند پوری نہ ہونے کی شکایت کرتے رہے ہیں، اس مسئلہ کے حل  کیلیے مشاورت بھی جاری رکھے ہوئے ہیں، امید ہے کہ ایڈیلیڈ میں وہ ہشاش بشاش اور یاسر شاہ کا بہتر انداز میں سامنا کرنے کیلیے تیار ہوں گے۔

واضح رہے کہ اسٹیو اسمتھ ایک میٹرس کمپنی کے برانڈ ایمبیسیڈر ہی نہیں بلکہ اس میں سرمایہ کاری بھی کرچکے ہیں، ٹم پین کا کہنا ہے کہ اسٹیو اسمتھ کا نیند پوری نہ کرپانے کا مسئلہ ان کی میٹرس کمپنی کیلیے بھی کوئی اچھا تاثر نہیں چھوڑ رہا۔

Check Also

انٹرنیشنل کرکٹرز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو زیادہ اہمیت دینے لگ گئےانٹرنیشنل کرکٹرز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو زیادہ اہمیت دینے لگ گئے

انٹرنیشنل کرکٹرز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو زیادہ اہمیت دینے لگ گئے۔ ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *