Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / مہوش حیات ایشیا کی پرکشش خواتین کی فہرست میں شامل ہوکربھی ناخوش

مہوش حیات ایشیا کی پرکشش خواتین کی فہرست میں شامل ہوکربھی ناخوش

لاہور: 

پاکستانی کی خوبرو اداکارہ مہوش حیات رواں سال کی پرکشش خواتین کی ٹاپ ٹین فہرست میں جگہ بنانے پربھی نا خوش ہیں۔برطانوی جریدے ایسٹرن آئی نے ایشیا کی 50  پرکشش خواتین کی فہرست جاری کی تھی جس میں پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کو ایشیا کی رواں سال نویں پرکشش خاتون قراردیا گیا تھا جس پرشوبزانڈسٹری سمیت ان کے مداحوں نے انہیں مبارک باد دی تھی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ماہرہ خان ایشیا کی 5 پرکشش ترین خواتین میں شامل

تاہم مہوش حیات جاری کردہ فہرست میں جگہ بنانے پرناخوش نظر آئیں اورکہا کہ انہیں ایشیا کی پرکشش خواتین کا حصہ بننے پر خوش ہونا چاہیے لیکن ایک دوسرے کی تعریف قابلیت، پرفارمنس اورمزاج سے ہونی چاہیے نا کہ ایک دوسرے سے موازنہ کرکے۔

مہوش حیات نے مزید کہا کہ مجھے اس فہرست میں شامل ہونے پرمبارک باد سے متعلق مختلف پیغامات موصول ہورہے ہیں لیکن میں خود خوش نہیں ہوں۔

2019 میں ایشیا کی پرکشش خاتون کا اعزاز حاصل کرنیوالی اداکارائیں

اداکارہ نے کہا کہ 10 سال قبل ہی انہوں نے یہ اعزاز اپنے نام کرلیا تھا اوراُس وقت وہ فہرست میں جگہ بنانے والی  پہلی پاکستانی خاتون تھیں، اب وقت تبدیل ہورہا ہے ہمیں ان فہرستوں کو ماضی میں ہی چھوڑکرآگے بڑھنا چاہیے۔

واضح رہے کہ جاری کردہ فہرست میں مہوش حیات کا نمبرنواں جب کہ خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کا چوتھا نمبرتھا۔

Check Also

ظہیر سے شادی پر سوناکشی کیخلاف احتجاج کرنے والوں کو شتروگھن سنہا کا جواب

نامور بھارتی اداکار شتروگھن سنہا نے اپنی بیٹی سوناکشی سنہا کی ظہیر اقبال سے شادی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *