Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / جنگ کی حامی پریانکا چوپڑا نے امن کا راگ الاپنا شروع کردیا

جنگ کی حامی پریانکا چوپڑا نے امن کا راگ الاپنا شروع کردیا

 

لاس اینجلس: 

بالی ووڈ اداکارہ واقوام متحدہ کی سفیربرائے امن پریانکا چوپڑا نے رواں سال کے آغازمیpں پلوامہ حملے کے بعد امن کے بجائے جنگ کی حمایت کی تھی جس کے بعد انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا تاہم اب وہ بیان سے ہی پھرگئی ہیں۔

رواں سال کے آغازمیں پاک بھارت تنازعہ کے بعد پاکستان مخالف ٹوئٹ کرنے پربالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو دنیا بھر میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، جس پران کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا تھا۔

اب اداکارہ نے ایک انٹرویو کے دوران اسی تنازعہ سے متعلق جب پوچھا گیا توانہوں نے خود کوبچاتے ہوئے کہا کہ یہ موقع ایسا نہیں کہ ایسے موضوع پربات کی جائے، جو کچھ بھی دونوں ممالک کے درمیان ہوا تھا وہ برا تھا۔ اداکارہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سفیر برائے امن بننے کے بعد سالوں کا میرا کام اس بات کی گواہی ہے کہ میں کبھی بھی جنگ کی حامی نہیں رہی اورنہ آگے کبھی ہوں گی جسے مجھے بارباردہرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: پاکستان کیخلاف جنگ کی ٹویٹ پر پریانکا ایک بار پھر تنقید کا نشانہ

اداکارہ نے کہا کہ وہ بھارتی ہیں لیکن پاکستان سے بہت سارے لوگ ان کے دوست ہیں۔ میں حب الوطن ہوں اورجنگ کو کبھی بھی پسند نہیں کرتی ہوں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پریانکا حب الوطنی کے لبادے میں نسل پرستی کو ہوا دے رہی ہیں

اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ اس بات کی کوشش اورامید کی ہے کہ وہ دوسروں کے کام آئیں اورلوگوں کے دلوں میں جگہ بنائیں، لیکن اگر بھارتی ہوتے ہوئے میرے کچھ خیالات ہیں تومیں ان خیالات کے اظہارکا حق رکھتی ہوں جب کہ میں اپنی اُس رائے یا سوچ کے اظہارکا بھی حق رکھتی ہوں جو میرے کام اورسفرکی وجہ سے لوگ مجھ میں دیکھ نہیں پاتے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے سوشل میڈیا پرپلوامہ حملے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان میں کی جانے والی دراندازی کوسراہتے ہوئے ثابت کردیا تھا کہ وہ امن کی نہیں بلکہ جنگ کی داعی ہیں۔ امن کی سفیرہونے کے باوجود پریانکا کی جانب سے کی گئی جنگ کی حمایت نے ان کے دنیا بھرمیں موجود لاکھوں مداحوں کوسخت مایوس کردیا تھا۔

Check Also

ظہیر سے شادی پر سوناکشی کیخلاف احتجاج کرنے والوں کو شتروگھن سنہا کا جواب

نامور بھارتی اداکار شتروگھن سنہا نے اپنی بیٹی سوناکشی سنہا کی ظہیر اقبال سے شادی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *