Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / امجد اسلام امجد کیلیے ترکی کے سرکاری ایوارڈ کا اعلان

امجد اسلام امجد کیلیے ترکی کے سرکاری ایوارڈ کا اعلان

 لاہور: 

 جمہوریہ ترکی کی وزارت اطلاعات و ثقافت کی طرف سے چھٹے نجیب فاضل ایوارڈز کا اعلان کردیا گیا ہے۔

جمہوریہ ترکی کی وزارت اطلاعات و ثقافت کی طرف سے چھٹے نجیب فاضل ایوارڈز کا اعلان کردیا گیا ہے۔ جس میں ایک ایوارڈ ترکی سے باہر پوری دنیا سے منتخب کسی ایک قلم کار کو پیش کیا جاتا ہے اس بار یہ ’’انٹرنیشنل آرٹ اینڈ کلچر پرائز‘‘ پاکستان کے نامور ادیب، شاعر، ڈرامہ نگار اور کالم نگار امجداسلام امجد کو ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں پیش کیا جارہا ہے۔

اس ایوارڈ کی شاندار تقریب 21 دسمبر کو معتبر ترکی اخبار ’’اسٹار‘‘ کے تعاون سے استنبول میں منعقد ہوگی جس میں صدر جمہوریہ ترکی طیب اردوان بدست خود یہ ایوارڈ تقسیم کریں گے۔

Check Also

ظہیر سے شادی پر سوناکشی کیخلاف احتجاج کرنے والوں کو شتروگھن سنہا کا جواب

نامور بھارتی اداکار شتروگھن سنہا نے اپنی بیٹی سوناکشی سنہا کی ظہیر اقبال سے شادی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *