Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / اسد عمر چھا گئے،ڈانس کی ویڈیو آگئی

اسد عمر چھا گئے،ڈانس کی ویڈیو آگئی

اسد عمر کا اپنے بیٹے کی شادی پر رقص، ویڈیوآتے ہی چھا گئی۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسد عمر اپنےبیٹے کی شادی میں خوشی سے جھوم اٹھے اور رقص کے ذریعے اس کا اظہار کیا ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کے بیٹے کی شادی کی تقریب کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی ۔

Wasif Shakil@Wasifshakil

Asad Umar dances on son’s wedding

Embedded video

624 people are talking about this

اس تقریب میں پی ٹی آئی کے مر کزی رہنما اسد عمر نے خوب جوش وخروش سے ڈانس کیا جن کی ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے ۔

اسد عمر کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو، ناصر حسین شاہ ودیگر نے شرکت کی ۔

تقریب میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار بھی مدعو تھے، ان کے علاوہ دیگر صحافی، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت سینئر بیوروکریٹس نے بھی شرکت کی۔

اہم شخصیات کے ساتھ ساتھ وفاقی وزیر خزانہ کے اہل خانہ اور قریبی رشتہ داروں سمیت کئی دوستوں نے شرکت کر کے اس محفل کو چا ر چا ند لگا دئیے۔

Check Also

ظہیر سے شادی پر سوناکشی کیخلاف احتجاج کرنے والوں کو شتروگھن سنہا کا جواب

نامور بھارتی اداکار شتروگھن سنہا نے اپنی بیٹی سوناکشی سنہا کی ظہیر اقبال سے شادی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *