Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / میرا نے تال سے تال ملانا شروع کر دیا!ویڈیو دیکھیں

میرا نے تال سے تال ملانا شروع کر دیا!ویڈیو دیکھیں

پا کستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے تال سے تال ملا کر گلو کاری کے میدان میں قدم جمانے کی کو شش کا آغاز کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میرا جی پاکستان فلم انڈسٹری میں اپنی اداکاری اور رقص کے جوہر دِکھانے کے بعد گلوکاری سیکھنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پراپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے گلوکاری کے استاد سے مو سیقی کا سبق لیتی نظر آرہی ہیں اور اپنے اُستاد کی طرح گانے کی کوشش بھی کر رہی ہیں۔

میرا نے انسٹا گرام پر شئیر کی گئی اپنی اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ گلوکاری بہت مشکل کام ہے میں کچھ نیا سیکھنے کی کوشش کر رہی ہوں اور نئے کردار کے لئے دلچسپی ظاہر کر رہی ہوں۔

سوشل میڈیا پراداکارہ کی اِس پوسٹ پر اُن کے مداحوں نے کمنٹس کرکے اُن کے ٹیلنٹ کی تعریف کی۔

میرا جی بھی” میرے پاس تم ہو “کی فین نکلی

واضح رہے کہ اداکارہ میرا نے پاکستان کی بہت سی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دِکھائے ہیں اور رواں سال بھی وہ اپنی سُپر ہٹ فلم ’باجی‘ میں جلو گِر نظر آئی تھیں، اُن کی اِس فلم نے بین الاقوامی سطح پر بھی کئی اعزاز اپنے نام کیے ۔

Check Also

ظہیر سے شادی پر سوناکشی کیخلاف احتجاج کرنے والوں کو شتروگھن سنہا کا جواب

نامور بھارتی اداکار شتروگھن سنہا نے اپنی بیٹی سوناکشی سنہا کی ظہیر اقبال سے شادی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *