Home / جاگو ٹیکنالوجی / کار ڈرائیوروں کو سائیکل سواروں سے رابطہ اور خبردار کرنے والی ایموجی جیکٹ

کار ڈرائیوروں کو سائیکل سواروں سے رابطہ اور خبردار کرنے والی ایموجی جیکٹ

واشنگٹن: 

شہروں کے ٹریفک ہجوم میں سائیکل چلانا ایک مشکل امر ہوتا ہے۔ صرف یورپ میں سالانہ 2000 اور امریکا میں 2018 میں 820 افراد حادثات کے شکار ہوجاتے ہیں۔ اس کے تدارک کےلیے اب ایموجی جیکٹ بنائی گئی ہے جو ایک جانب تو سائیکل سوار کی کیفیت بتاتی ہے تو دوسری جانب کار ڈرائیوروں سے ان کا رابطہ کراتی ہے۔

یہ جیکٹ فورڈ کمپنی نے بنائی ہے جسے ایموجی جیکٹ کا نام دیا گیا ہے۔ یورپ میں ’روڈ میں شرکت‘ کی مہم کے تحت یورپی کارساز کمپنیوں نے اس جیکٹ کی منظوری اور ضرورت پر زور دیا ہے۔ اس پر ایل ای ڈیز روشن ہوکر ایک تاثر یا ایموجی کی شکل اختیار کرتی ہیں اور پیچھے آنے والے ڈرائیور کو سائیکل سوار کے موڈ سے آگاہ کرتی ہے۔

ایموجی کئی طرح سے اپنے پہننے والے کے تاثرات کا اظہار کرتی ہیں، مثلاً مسکراتا چہرہ  مسرور سوار کو ظاہر کرتا ہے جبکہ اداس چہرہ بتاتا ہےکہ سائیکل چلانے والا اس وقت چڑچڑے پن کا شکار ہے۔ اس کے علاوہ ایل ای ڈی کئی طرح کے سمتی اشارے بھی کرتی ہے جن سے معلوم ہوسکتا ہے کہ وہ کہاں مڑنا چاہتا ہے۔ اسی طرح ٹائر پنکچر ہونے کی صورت میں بھی خطرے کا سگنل جیکٹ پر روشن ہوجاتا ہے۔

لسانیات کے ماہر نیل کوہن کے مطابق ایموجی ہماری زبان اور اظہار کو ثابت کرتے ہیں۔ ہم ایموجی کے ذریعے چہرے کے تاثرات، خوشی، غم یا غصے کو ظاہر کرتے ہیں۔ فورڈ کمپنی کی اس ایجاد کے ذریعے سائیکل سوار اپنے مزاج یا کسی کیفیت سے دوسروں کو آگاہ کرسکتے ہیں۔

تاہم ابھی یہ ایل ای ڈی ایموجی جیکٹ صرف آزمائشی مراحل میں ہے اور فورڈ نے اسے مارکیٹ تک لانے میں کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔

Check Also

بھارت میں تمام فونز کے لیے جون 2025 تک ٹائپ سی چارجر لازمی قرار

بھارتی حکومت نے تمام اسمارٹ فونز کے لیے ایک ٹائپ سی چارجر کو آئندہ برس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *