Home / جاگو کھیل / ڈاکار ریلی: دفاعی چیمپئن قطر کے ناصر العطیہ نے پانچواں مرحلہ جیت لیا

ڈاکار ریلی: دفاعی چیمپئن قطر کے ناصر العطیہ نے پانچواں مرحلہ جیت لیا

دفاعی چیمپئن قطر کے ناصر العطیہ نے ڈاکار ریکی کا پانچواں مرحلہ جیت لیا۔ اوور آل اسٹیڈنگز میں سعودی عرب کے ڈرائیور یزید ال راجھی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ موٹر بائیک کیٹیگری میں چلی کے پیبلو کیونٹی نیلا پہلے نمبر پر رہے۔

ڈاکار ریلی کے پانچویں مرحلے میں ڈرائیورز کو الحفوف سے شببے تاہ تک 118 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنا تھا۔ سعودی عرب کے صحراؤں اور دشوار گزار راستوں پر ڈرائیورز نے کمال مہارت دکھائی۔

دفاعی چیمپئن قطر کے ناصر العطیہ نے سیزن میں پہلی کامیابی حاصل کرتے ہوئے یہ مرحلہ جیت لیا۔

انہوں نے مقررہ فاصلہ ایک گھنٹہ 37 منٹ اور 25 سیکنڈز میں طے کیا۔ ایک منٹ 51 سیکنڈز کے فرق سے گورلین چیشیرٹ دوسرے نمبر پر رہے۔

پانچویں مرحلے میں کرز یاکوپینی کی تیسری پوزیشن رہی، اوور آل اسٹیڈنگز میں سعودی عرب کے یزید الراجھی پہلے نمبر پر ہیں۔

موٹر بائیک کیٹیگری میں چلی کے پیبلو کیونٹینیلا پہلے نمبر پر رہے۔ اوور آل اسٹینڈنگز میں ارجنٹینا لوشیانو پہلے نمبر پر ہیں۔

Check Also

انٹرنیشنل کرکٹرز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو زیادہ اہمیت دینے لگ گئےانٹرنیشنل کرکٹرز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو زیادہ اہمیت دینے لگ گئے

انٹرنیشنل کرکٹرز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو زیادہ اہمیت دینے لگ گئے۔ ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *