Home / تازہ ترین خبر / محدود دستیاب وسائل بھی بدعنوانیوں کی نذر ہو جاتے ہیں: وزیرِ اعلیٰ بلوچستان

محدود دستیاب وسائل بھی بدعنوانیوں کی نذر ہو جاتے ہیں: وزیرِ اعلیٰ بلوچستان

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ محدود دستیاب وسائل بھی بدعنوانیوں کی نذر ہو جاتے ہیں۔

میر سرفراز بگٹی نے پاکستان ہاؤس بیکڑ میں عوامی وفود سے ملاقات کی۔

اعلامیے کے مطابق مقامی عمائدین اور عوام نے وزیرِ اعلیٰ کو عید کی مبارکباد دی اور مسائل سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ مالی سال کے بجٹ میں صحت و تعلیم کے لیے غیر معمولی وسائل مختص کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گورننس کی بہتری سے عوامی مسائل کا حل ممکن ہے، محکمے بہتر ہوں گے تب ہی عوام کے لیے بہتری ہو گی۔

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ ہر شعبے میں اصلاحات لا رہے ہیں سخت فیصلے لینے ہوں گے، نئے بجٹ میں عوام کی بہبود کو مدِنظر رکھا جائے گا۔

Check Also

اراکین پنجاب اسمبلی کی معطلی کے خلاف اپوزیشن کا احتجاج، سیکیورٹی ہائی الرٹ

پنجاب اسمبلی میں اراکین کی معطلی کے خلاف اپوزیشن ارکان کی جانب سے احتجاج کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *