Home / جاگو بزنس / سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کی کمی

کراچی: 

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کی غیرمعمولی کمی ہوگئی۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24  قیراط سونے کی قیمت میں 35 ڈالر کی کمی ہوئی اور عالمی بازار میں فی اونس قیمت  1857  ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، جب کہ مقامی صرافی مارکیٹوں میں بھی جمعرات کے روز فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1500 روپے اور1286 روپے کی کمی ہوئی۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر،  ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط  فی تولہ سونے کی قیمت کمی کے بعد  1 لاکھ 12  ہزار 500 روپے ہوگئی، جب کہ دس گرام 24 قیراط سونے کی قیمت گھٹ کر 96 ہزار 451 روپے ہوگئی۔

Check Also

کسانوں کی شکایات پر سخت نوٹس، وزیراعظم کا گندم خریداری کا ہدف فوری بڑھانے کا حکم

وزیراعظم شہباز شریف نے گندم کے حوالے سامنے آنے کی شکایات کے حل کے لیے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *