Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / مس انڈیا مقابلے کی رنر اپ ماڈل کی تاج پہنے رکشے میں سواری

مس انڈیا مقابلے کی رنر اپ ماڈل کی تاج پہنے رکشے میں سواری

بھارتی حسیناؤں کے مقابلے ’مس انڈیا‘ 2020 میں دوسرے نمبر پر آنے والی ماڈل مانیا سنگھ نے تاج پہن کر ممبئی میں رکشے میں سواری کی۔

مانیا سنگھ 2020 کی دوسرے نمبر آنے والی ماڈل گرل ہیں جو اپنی جدوجہد اور انتھک محنت کے باعث اب بھارت کی مشہور شخصیت بن چکی ہیں۔

مانیا سنگجھ کے والد ممبئی میں آٹو رکشہ چلاتے ہیں جبکہ مانیا نے اپنی خواہشات کی تکمیل کیلئے گھروں اور دفاتر میں کام کرتی رہیں۔

ان کی یہ جدوجہد کی داستان سامنے آنے کے بعد اب وہ سیلیبریٹی بن چکی ہیں۔

مانیا کی آٹو رکشے میں تقریب میں آمد کی ویڈیوز اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں— فوٹو: بھارتی میڈیا

مانیا سنگھ اپنے اعزاز میں ہونے والی تقریب میں تاج پہنے والدین کے ساتھ رکشہ میں سواری کرتے ہوئے پہنچیں جبکہ ان کا رکشہ بھی والد ہی چلا رہے تھے۔

بیٹی کی تقریب میں شرکت کے وقت والد بھی جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہوگئے۔

مانیا کی آٹو رکشے میں تقریب میں آمد کی ویڈیوز اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور مداحوں کی جانب سے اسے پسند کیا جارہا ہے۔

Check Also

عاصم اظہر کی انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ سامنے آگئی

پاکستانی میوزک انڈسٹری سے وابستہ معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے بڑی خبر سنا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *