Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / کنگنا پارلیمنٹ میں آگئیں تو پتہ نہیں وہ کس قسم کا بھارت ہو گا: سوارا بھسکر

کنگنا پارلیمنٹ میں آگئیں تو پتہ نہیں وہ کس قسم کا بھارت ہو گا: سوارا بھسکر

بالی وڈ فلم ‘تنو ویڈ منو’ میں کنگنا رناوت کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھانے والی سوارا بھسکر کا کہنا ہے کہ نے اگر کنگنا پارلیمنٹ میں آ گئیں تو پتہ نہیں وہ کس قسم کا بھارت ہو گا۔

اداکارہ سوارا بھسکر اور کنگنا رناوت سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک رہتی ہیں اور دونوں ایک دوسرے کو تنقید کا نشانہ بھی بناتی رہتی ہیں۔

اب حال ہی میں ایک ایونٹ کے دوران جب اداکارہ سوارا بھسکر سے کنگنا کے ساتھ ڈنر کرنے سے متعلق سوال پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ایک ساتھ فلم میں کام کرنے کے بعد سے ہمارا کوئی براہ راست رابطہ نہیں ہوا، ہماری کمیونیکیشن صرف انٹرنیٹ کے ذریعے ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتی کہ فلم تنو ویڈ منو کے بعد کنگنا کے ساتھ کبھی ڈنر میری اچھی قسمت ہو گی۔

سوارا کا کہنا تھا کہ کنگنا ایک بہت ہی قابل اداکارہ ہے اور میں دنیا میں ہر چیز کے سوا اس سے انکار نہیں کر سکتی۔

کنگنا کی سیاست میں انٹری کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر اداکارہ سوارا بھسکر کا کہنا تھا کہ مجھے عوامی میل جول پسند ہے لیکن یہ نہیں کہہ سکتی کہ 10 سال بعد میں سیاست میں ہوں گی، البتہ کنگنا شاید الیکشن لڑنا چاہتی ہے۔

اداکارہ سوارا بھسکر کا کہنا تھا اگر کنگنا رناوت پارلیمنٹ میں آگئی تو ناجانے وہ کس قسم کا بھارت ہو گا۔

خیال رہے کہ ماضی میں کنگنا اور سوارا بھسکر کے درمیان سوشل میڈیا پر نونک جھونک ہوتی رہی ہے اور کنگنا رناوت سوارا بھسکر کو ‘بی گریڈ’ اداکارہ قرار دے چکی ہیں۔

Check Also

عاصم اظہر کی انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ سامنے آگئی

پاکستانی میوزک انڈسٹری سے وابستہ معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے بڑی خبر سنا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *