Home / جاگو بزنس / دس روز میں پی آئی اے کی 300 سے زائد پروازیں منسوخ

دس روز میں پی آئی اے کی 300 سے زائد پروازیں منسوخ

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) ایندھن کی عدم دستیابی اور مالی بحران کی وجہ سے بند ہونے کے دہانے پر پہنچ چکی ہے، قومی ایئرلائن کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ 10 روز کے دوران پی آئی اے کی 300 سے زائد پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں۔

قومی ایئرلائن کو تاریخ کے بدترین بحران کا سامنا ہے، پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے واجبات کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کو ایندھن کی فراہمی میں کمی کر دی ہے۔

پی ایس او کے اس اقدام کے سبب 14 اکتوبر سے پی آئی اے کو 134 انٹرنیشنل فلائٹس سمیت کُل 322 فلائٹس مجبوراً منسوخ کرنی پڑی ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق گزشتہ روز منگل کو اندرون ملک 27 پروازوں سمیت کُل 51 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

بڑے پیمانے پر پروازوں کی منسوخی نے ہزاروں مسافروں کو سخت اذیت میں مبتلا کر دیا، پی آئی اے انتظامیہ مسافروں کو پروازوں کی روانگی کا ممکنہ وقت بتانے سے بھی قاصر نظر آرہی ہے، جس کی وجہ سے مسافر دوسری ایئرلائنز میں سیٹیں تلاش کرنے پر مجبور ہیں۔

ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ پروازوں کی منسوخی کی وجہ سے مسافروں کو پہنچنے والی اذیت پر ادارہ معذرت خواہ ہے، انتظامیہ مسافروں کو متبادل پروازوں میں جگہ دینے کی کوشش کر رہی ہے۔

Check Also

اراکین پنجاب اسمبلی کی معطلی کے خلاف اپوزیشن کا احتجاج، سیکیورٹی ہائی الرٹ

پنجاب اسمبلی میں اراکین کی معطلی کے خلاف اپوزیشن ارکان کی جانب سے احتجاج کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *