Home / تازہ ترین خبر / کشمیریوں اور پاکستانیوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، نگران وزیراعظم

کشمیریوں اور پاکستانیوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، نگران وزیراعظم

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ کشمیریوں اور پاکستانیوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔

آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام ہر سال 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر مناتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان جموں و کشمیر تنازعے کا ایک اہم فریق ہے، کشمیر کی ہر طرح سے حمایت جاری رکھیں گے، مقبوضہ کشمیر میں جو کچھ ہورہا ہے ہم اس پر خاموش نہیں رہ سکتے۔

نگران وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کشمیر کاز کے لیے ہمارا عزم پختہ ہے، پاکستان اور کشمیر اٹوٹ رشتے میں بندھےہیں، آزاد کشمیر بڑی قربانیوں اور جدوجہد کے بعد آزاد ہوا ہے، کشمیریوں نے جو قیمت ادا کی ہے وہ بہت زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کھلی جیل بن گیا ہے، کشمیریوں پر زندگی تنگ کردی گئی ہے، 96 ہزار سے زائد کشمیریوں کو شہید کردیا گیا ہے ، ہزاروں کشمیری خواتین کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے، کشمیری خوف و ہراس کے ماحول میں زندہ ہیں، مقبوضہ کشمیر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے۔

انوار الحق کاکڑ نے بتایا کہ قائد اعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہہ رگ قرار دیا تھا، ہماری خارجہ پالیسی میں مسئلہ کشمیر کو اولین ترجیح حاصل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل قرارداروں اور کشمیریوں کی امنگوں پر حل ہونا چاہیے، کشمیرمیں جو کچھ ہورہا ہے اس سے لاتعلق نہیں رہ سکتے ہیں۔

Check Also

سیاستدان کب تک اسٹیبلشمنٹ کے بنائے نتائج پر سمجھوتے کریں گے؟ فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *