Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / عمیر رانا کو شوبز کیریئر کے آغاز میں کن مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟

عمیر رانا کو شوبز کیریئر کے آغاز میں کن مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمیر رانا نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں اپنی زندگی میں برے مالی حالات کی وجہ سے بہت مشکل وقت دیکھنا پڑا۔

عمیر رانا نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے زندگی میں کامیابی کے سفر کے دوران پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ میں زندگی میں بہت سی مشکلات سے گزرا ہوں اور آج میں اپنی زندگی میں صرف اپنی اہلیہ کی دعاؤں کی وجہ سے کامیاب ہوں۔

اداکار نے بتایا کہ میں نے شوبز انڈسٹری میں کامیابی حاصل کرنے سے پہلے بہت برے مالی حالات کا سامنا کیا اس وقت میرے پاس اپنے بیوی بچوں کو رکھنے کے لیے گھر بھی نہیں تھا۔

اُنہوں نے بتایا کہ میں فیملی کے ساتھ لاہور میں ایک چھوٹے سے اپارٹمنٹ میں رہتا تھا اور ہمارے پاس گھر کے لیے ڈھنگ کا فرنیچر تک نہیں تھا۔

عمیر رانا نے بتایا کہ جب میں فیملی کے ساتھ اس اپارٹمنٹ میں شفٹ ہوا تو ہم سے ملنے کے لیے کچھ دوست آئے اور ساتھ میں پھولوں کا گلدستہ لے کر آئے جسے ہم نے بالٹی میں رکھا کیونکہ ہمارے پاس گھر میں گلدستہ رکھنے کے لیے کوئی چیز موجود نہیں تھی۔

اُنہوں نے بتایا کہ میں اور میری فیملی اس گھر میں زمین پر بیٹھ کر کھانا کھاتے تھے اور زمین پر ہی سوتے تھے۔

اداکار نے بتایا کہ وہ وقت بہت مشکل تھا لیکن اب ہم ان دنوں کو خوشی سے یاد کرتے ہیں کیونکہ جب انسان سب سے زیادہ تکلیف میں ہوتا ہے تب ہی اسے اپنے آپ کو جاننے کا موقع ملتا ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ ایسے مشکل وقت میں انسان کو اپنے آپ سے اور اپنے رب سے اپنے تعلق کو مضبوط بنانا چاہیے، اپنے قریبی دوستوں سے بات چیت کرتے رہنا چاہیے اور اُنہیں اپنی جدوجہد کے بارے میں بتانا چاہیے اس کے علاوہ جب حالات کچھ بہتر ہوں تو کسی اچھے ماہر نفسیات سے رابطہ کرنا چاہیے تاکہ برے وقت سے گزرتے ہوئے انسان کے ذہن پر جو دباؤ آیا ہو اسے کنٹرول کیا جا سکے۔

Check Also

پریانکا چوپڑا نے راگھو چڈھا کو مہذب قرار دے دیا

عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی والدہ مدھو چوپڑا نے سیاسی رہنما راگھو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *