Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / مشہور ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ کی چائلڈ اسٹار ’حریم‘ اب کیسی دِکھتی ہے؟

مشہور ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ کی چائلڈ اسٹار ’حریم‘ اب کیسی دِکھتی ہے؟

پاکستانی تاریخ کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ میں ماہرہ خان اور فواد خان کی بیٹی کا کردار ادا کرنے والی ننھی منی اداکارہ سارہ کاشف اب ننھی نہیں رہیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ سارا کاشف نے 13 سال قبل نشر ہونے والے ڈرامے ’ہمسفر‘ میں بطور چائلڈ اسٹار کام کیا تھا، اس ڈرامے میں اداکارہ کا نام ’حریم‘ تھا۔

سارہ کاشف کی حالیہ تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جن میں اُنہیں نئے انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔

سارہ کاشف اب خود مرکزی کردار ادا کرنے کے قابل ہو گئی ہیں۔

’ہمسفر‘ میں معصوم سی نظر آنے والی ’حریم‘ یعنی سارہ کاشف نئی تصویروں میں کسی ٹاپ کلاس ماڈل سے کم نظر نہیں آ رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سارہ کاشف جَلد ہی ڈرامہ انڈسٹری کی گلیمرس دنیا میں دوبارہ سے قدم رکھنے والی ہیں۔

Check Also

عاصم اظہر کی انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ سامنے آگئی

پاکستانی میوزک انڈسٹری سے وابستہ معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے بڑی خبر سنا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *