Home / جاگو بزنس / قومی ائیر لائن پی آئی اے کی نجکاری میں بڑی رکاوٹ دور ہوگئی

قومی ائیر لائن پی آئی اے کی نجکاری میں بڑی رکاوٹ دور ہوگئی

اسلام آباد: قومی ائیر لائن پی آئی اے نجکاری میں بڑی رکاوٹ دور  ہوگئی۔

قومی ائیر لائن پی آئی اے کے گروی رکھے گئے اثاثوں پر بینکوں سے معاملات طے پاگئے ہیں اور ٹرم شیٹ طے کرلی گئی ہے۔

بینکوں کی جانب رواں ہفتے این او سی جاری ہونے کا امکان ہے جس سے قومی ائیر لائن کے اثاثے واپس مل جائیں گے اور نجکاری ہوسکے گی۔

ذرائع کے مطابق بینکوں کا قرضہ 10 سال تک واپس نہیں کیا جائے گا اور 12فیصد کی شرح سے منافع دیا جائےگا جب کہ منافع بخش ادارہ بننے پر ڈیویڈنڈ سے بینکوں کا قرضہ واپس کیا جائے گا۔

ابتدائی ڈھانچےکے مطابق پی آئی اے کے 51 فیصد شیئرز کی نجکاری ہوگی، نجکاری سے موصول رقم پی آئی اے کی بحالی پر خرچ ہوگی اور پی آئی اے خریدنے والی پارٹی کو 51 فیصد سرمایہ کاری کرناہوگی۔

Check Also

پیوٹن نے روسی اپوزیشن رہنما کو مارنے کا حکم نہیں دیا تھا، امریکی انٹیلی جنس ایجنسی

امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کا ماننا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے غالباً فروری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *