Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / صنم سعید کی انگلش سن کر مداح دنگ رہ گئے

صنم سعید کی انگلش سن کر مداح دنگ رہ گئے

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعید کے پرانے انٹرویو سے ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔

سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل اس ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شو کے ایک سیگمنٹ میں میزبان کی جانب سے صنم سعید کو دنیا کے کچھ ممالک کے نام دیے گئے اور یہ کہا کہ’ان ممالک میں جس انداز اور لہجے میں انگلش بولی جاتی ہے آپ کو بالکل ویسے ہی انداز اور لہجے میں انگلش بول کر دکھانی ہے‘۔

اداکارہ نے یہ ٹاسک ملنے پر آسٹریلیا، برطانیہ، امریکا، روس اور بھارت کے لوگوں کے انگلش بولنے کے انداز اور لہجے کو بہت زبردست انداز میں کاپی کیا لیکن جنوبی افریقہ اور جرمنی کی انگلش بولنے میں اُنہیں مشکل ہوئی۔

صنم سعید کو متعدد لہجوں میں اتنی زبردست انگلش بولتے سن کر مداح دنگ رہ گئے اور ان کی تعریف کرنے سے خود کو روک نہیں سکے۔

Check Also

جگن کاظم سرخ جوڑا پہن کر ڈولی میں بیٹھ گئیں

پاکستانی شوبر انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ اور میزبان جگن کاظم سرخ جوڑا پہنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *