Home / جاگو ٹیکنالوجی / تھریڈز پر ٹوئٹ ڈیک جیسا فیچر پیش

تھریڈز پر ٹوئٹ ڈیک جیسا فیچر پیش

میٹا کی جانب سے مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ تھریڈز پر سابق ٹوئٹر (ایکس) کے ٹوئٹ ڈیک سے ملتا جلتا فیچر پیش کردیا گیا۔

تھریڈز پر ٹوئٹ ڈیک سے ملتے جلتے فیچر کی آزمائش کئی ہفتوں سے جاری تھی لیکن 30 مئی کو اسے سب کے لیے پیش کردیا گیا۔

مذکورہ فیچر کے بعد تھریڈز کا ڈیسک ٹاپ ورژن مکمل طور پر تبدیل ہوگیا اور اس حوالے سے کمپنی نے بتایا کہ صارفین چاہیں تو ڈیسک ٹاپ فیڈ کو اپنی مرضی کے مطابق جس وقت چاہیں تبدیل کر سکتے ہیں۔

تھریڈز کے نئے ورژن کو اگر کوئی خاص نام نہیں دیا گیا لیکن صارف کو نیا فیچر ٹرینڈنگ کے نیچے کام کرتا دکھائی دے گا۔

ٹرینڈنگ کے نیچے تھریڈز صارفین 100 کالمز یا ٹیبز بنا سکیں گے، یہ ٹیبس کسی بھی ٹرینڈنگ موضوع پر بھی ہو سکتے ہیں یا پھر اپنی پسند کا کوئی بھی غیر مقبول ٹرینڈ بھی ہوسکتا ہے۔

مثال کے طور پر اکسی صارف کو کراچی ٹریفک سے متعلق اپڈیٹ درکار ہو تو وہ کراچی ٹریفک کے ٹرینڈ کو بھی اپنی فہرست کا حصہ بنا سکتا ہے اور پھر صارف کو کراچی ٹریفک کی تمام تازہ ترین پوسٹس اسی میں نظر آنے لگیں گی۔

مذکورہ فیچر اگرچہ ٹوئٹ ڈیک جیسا نہیں ہے لیکن اسی سے ملتا جلتا فیچر ہے اور مذکورہ فیچر کے تحت تھریڈز کا ڈیزائن مکمل طور پر تبدیل ہوچکا۔

تھریڈز کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں تبدیلی کیے جانے کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ جلد ہی اس کی ایپلی کیشن کو بھی ری ڈیزائن کردیا جائےگا جب کہ اس میں ایکس جیسے مزید فیچرز کو بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

Check Also

سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال بچوں کو سماجی طور پر کیسے تنہا کررہا ہے؟

اگر آپ ان کروڑوں لوگوں میں شامل ہیں جن کا سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *