Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / صبور علی کی نئی تصویروں پر شوہر علی انصاری مشکل میں پڑ گئے

صبور علی کی نئی تصویروں پر شوہر علی انصاری مشکل میں پڑ گئے

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صبور علی کی شیئر کردہ نئی تصاویر پر ان کے شوہر، اداکار علی انصاری مشکل میں پھنس گئے۔

صبور علی کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی  تصویریں صارفین کو نامناسب لگیں اور ان پر منفی تبصرے آنے لگے، اگرچہ یہ تصاویر انہوں نے اپنے ہی شوہر کے ساتھ لی ہیں۔

صبور علی کی تصاویر میں اُنہیں جینز کے ساتھ تنگ سفید رنگ کے ٹاپ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

نا صرف یہ بلکہ صبور علی نے اپنی تصاویر کا دفاع کرتے ہوئے کیپشن میں پہلے ہی لکھ دیا کہ ’مجھے یہ اسی طرح پسند ہے‘، گو کہ وہ جانتی ہوں کہ ان تصاویر پر ضرور منفی کمنٹس آئیں گے۔

صبور علی کی تصاویر میں ان کے شوہر علی انصاری کو بھی دیکھا جاسکتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ تنقیدی نشتر کا رُخ اداکارہ کی بجائے ان کے شوہر کی جانب مُڑ گیا۔

اِدھر سوشل میڈیا صارفین نے ان تصاویر کو معیوب قرار دے دیا تو دوسری جانب اداکارہ کے شوبز ساتھی ان کے مغربی انداز کی تعریفیں کر رہے ہیں۔

Check Also

جگن کاظم سرخ جوڑا پہن کر ڈولی میں بیٹھ گئیں

پاکستانی شوبر انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ اور میزبان جگن کاظم سرخ جوڑا پہنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *