Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / میں نہیں رنویر سنگھ مجھے فالو کرتے ہیں: نعمان اعجاز کا مداح کے سوال پر جواب

میں نہیں رنویر سنگھ مجھے فالو کرتے ہیں: نعمان اعجاز کا مداح کے سوال پر جواب

پاکستان کے سینئر، لیجنڈری اداکار نعمان اعجان نے اپنے سوشل میڈیا پر دلچسپ لباس میں تصویر شیئر کی ہے۔

نعمان اعجاز کی نئی پوسٹ پر مداح دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں جبکہ ہر دلعزیز اداکار اُن سب کا جواب بھی دے رہے ہیں۔

اداکار نے سیاہ رنگ کے لباس میں تصویر شیئر کرتے ہوئے کپشن میں ایک خوبصورت شعر بھی لکھا ہے۔

اداکار کی اس پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ پاکستان اور ترکیے کے اشتراک سے بننے والے ڈرامے کا حصہ ہیں جبکہ نعمان اعجاز نے اس بات کی تردید کی ہے۔

نعمان اعجان کا ایسے تبصروں کے جواب میں کہنا ہے کہ ترکیے والے پاکستانی فنکاروں پر سرمایہ کاری نہیں کرنا چاہتے ہیں۔

ایک صارف کا کہنا ہے کہ ’آپ بالکل پلاسٹک کی گڑیا لگ رہے ہیں‘ تو کسی نے نعمان اعجاز کے اس روپ کو مزاحیہ قرار دیا ہے۔

دوسری جانب ایک صارف نے لکھا کہ آپ نے کب سے رنویر سنگھ (اپنے منفرد پہناوے کے سبب شہرت رکھنے والے بھارتی اداکار) کو فالو کرنا شروع کر دیا ہے؟

اس سوال کے جواب میں اداکار کا کہنا ہے کہ ’میں نہیں بلکہ رنویر سنگھ مجھے فالو کرتا ہے۔‘

Check Also

جگن کاظم سرخ جوڑا پہن کر ڈولی میں بیٹھ گئیں

پاکستانی شوبر انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ اور میزبان جگن کاظم سرخ جوڑا پہنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *