Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / فیروز خان نے اپنی نئی دلہن کے ہمراہ تصویر شیئر کردی

فیروز خان نے اپنی نئی دلہن کے ہمراہ تصویر شیئر کردی

پاکستانی معروف اداکار، ماڈل، گلوکار و یوٹیوبر فیروز خان نے اپنی نئی نویلی دلہن کے ہمراہ نئی تصویر شیئر کی ہے۔

فیروز خان کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی نئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار دوسری اہلیہ کے ہمراہ بیڈ روم میں موجود ہیں۔

فیروز خان نے گلابی کوٹ پہنا ہوا ہے جبکہ اُن کی اہلیہ اپنا چہرہ چھپائے ہوئے ہیں۔

فیروز خان نے اپنی اس خوبصورت تصویر کو ’میری‘ کا کیپشن دیا ہے، ساتھ میں سرخ دل کا ایموجی بھی بنایا ہے جبکہ اس پوسٹ پر ’ماشاءاللّٰہ‘ کا ہیش ٹیگ بھی لکھا ہے۔

اس سے قبل فیروز خان نے اپنی بیٹی، فاطمہ کے ہمراہ تصویر شیئر کی تھی۔

واضح رہے کہ فیروز خان نے پہلی شادی 2018ء میں علیزا سلطان سے کی تھی جس کے بعد اس جوڑی کے ہاں 2019ء میں بیٹے کی پیدائش اور 2022ء میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

بیٹی کی پیدائش کے بعد ہی سے فیروز خان اور علیزا کے درمیان علیحدگی ہو گئی تھی۔

علیزا سلطان نے فیروز خان پر تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا تھا۔

Check Also

جگن کاظم سرخ جوڑا پہن کر ڈولی میں بیٹھ گئیں

پاکستانی شوبر انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ اور میزبان جگن کاظم سرخ جوڑا پہنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *