Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / فلم ’یہ جوانی ہے دیوانی‘ میں آدیتیہ رائے کپور کا کردار پہلے مجھے آفر کیا گیا تھا: طحہٰ شاہ کا انکشاف

فلم ’یہ جوانی ہے دیوانی‘ میں آدیتیہ رائے کپور کا کردار پہلے مجھے آفر کیا گیا تھا: طحہٰ شاہ کا انکشاف

بالی ووڈ انڈسٹری کے ابھرتے اداکار طحٰہ شاہ نے انکشاف کیا ہےکہ فلم ’یہ جوانی ہے دیوانی‘ میں اداکار آدیتیہ رائے کپور کے کردار کے لیے پہلے مجھے چنا گیا تھا، بعد ازاں مجھے فلم سے نکال کر آدیتیہ کو کردار آفر کر دیا گیا۔

طحہٰ شاہ بدوشہ نیٹ فلکس سیریز ’ہیرا منڈی‘ کی کامیابی کے بعد سے شہرت کے ساتویں آسمان پر ہیں، وہ اس وقت انٹرنیٹ سنسیشن اور خواتین مداحوں کی آنکھوں کا تارا بنے ہوئے ہیں۔

2011 میں فلم ’لَو کا دی اینڈ‘ سے اپنے فلمی کریئر کا آغاز کرنے والے طحٰہ شاہ نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ وہ آیان مکھرجی کی فلم ’یہ جوانی ہے دیوانی‘ کے ساتھ سلور اسکرین پر واپسی کرنے والے تھے۔

طحٰہ شاہ نے انکشاف کیا کہ پہلے اُنہیں ’یہ جوانی ہے دیوانی‘ میں آدیتیہ رائے کپور کے کردار کے لیے پسند کیا گیا تھا، بعد ازاں انہیں آدیتیہ رائے سے تبدیل کرتے ہوئے فلم سے فارغ کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا ’بالی ووڈ شادیز‘ کے مطابق طحٰہ شاہ نے کہا ہے کہ وہ اس فلم میں ’آوی‘ کردار کے لیے تقریباً فائنل ہوچکے تھے مگر بعد میں اس کردار کے لیے آدیتیہ کو منتخب کر لیا گیا، وہ یہ کردار ادا کرنا چاہتے تھے مگر آدیتیہ نے بھی اس کردار کے ساتھ خوب انصاف کیا۔

طحٰہ شاہ کے مطابق وہ اس کردار سے ہاتھ دھو بیٹھنے پر مایوسی کا شکار ہو گئے تھے مگر وہ یہ بات بھی سمجھتے تھے کہ آدیتیہ رائے اُن سے بڑا اداکار ہے، وہ آدیتیہ سے پیار، اُن کی تعریف اور اُن کا احترام کرتے ہیں۔

Check Also

جگن کاظم سرخ جوڑا پہن کر ڈولی میں بیٹھ گئیں

پاکستانی شوبر انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ اور میزبان جگن کاظم سرخ جوڑا پہنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *