Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / میں نے گوشت کو کبھی ہاتھ بھی نہیں لگایا: زارا نور عباس

میں نے گوشت کو کبھی ہاتھ بھی نہیں لگایا: زارا نور عباس

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے آج تک کبھی گوشت کو ہاتھ نہیں لگایا اور نہ ہی ابھی تک شوہر کے لیے کبھی کھانا بنایا ہے۔

 زارا نور عباس نے شوہر، اداکار اسد صدیقی کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی کی ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شرکت کی جہاں ان دونوں نے عید کے دنوں میں اپنی مصروفیات کے بارے میں بات کی۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ میں نے آج تک کبھی گوشت کو ہاتھ نہیں لگایا جس کے بعد اسد صدیقی نے زارا نور عباس کی بات کو جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ ہمارے گھر پر قربانی کے گوشت کو سنبھالنے اور اس کی تقسیم کا سارا کام ہمیشہ سے میری والدہ ہی کرتی ہیں۔

زارا نور عباس نے بتایا کہ اس بار میں عید پر اپنے والدین کے گھر پر آئی ہوئی ہوں اور وہ گھر کے بڑے ہیں تو پورا خاندان دعوت پر آیا ہوا تھا لیکن میں عید پر تو کچن میں جانا بالکل بھی پسند نہیں کرتی ویسے میں عام دنوں میں بھی کچن سے دور ہی رہتی ہوں۔

اُنہوں نے بتایا کہ میرے شوہر ہمیشہ یہ کہتے رہتے ہیں کہ تم کب مجھے کھانا بنا کر کھلاؤ گی لیکن اس بار میں نے سوچا ہے کہ میں اپنے شوہر کو نمکین گوشت بنا کر کھلاؤں گی۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ میں نے نمکین گوشت بنانے کا فیصلہ اس لیے کیا ہے کیونکہ اسد اور ان کے سارے بھائی گوشت بہت شوق سے کھاتے ہیں۔

Check Also

جگن کاظم سرخ جوڑا پہن کر ڈولی میں بیٹھ گئیں

پاکستانی شوبر انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ اور میزبان جگن کاظم سرخ جوڑا پہنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *