Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ’طیفا ان ٹربل‘ کی میوزک البم لکس اسٹائل ایوارڈزسے باہر، ہدایت کار کا شکوہ

’طیفا ان ٹربل‘ کی میوزک البم لکس اسٹائل ایوارڈزسے باہر، ہدایت کار کا شکوہ

چند روز قبل ملک کے مشہور لکس اسٹائل ایوارڈز (ایل ایس اے) کی نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا جس پر متعدد ستاروں، فلم سازوں اور ہدایت کاروں نے خفگی کا اظہار کیا ہے۔

اداکار و گلوکار علی ظفر اور اداکارہ مایا علی کی گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم ’طیفا ان ٹربل‘ نے سینما گھروں میں کامیابی سے راج کیا اور 50 کروڑ سے زائد کا ریکارڈ توڑ بزنس کیا۔

فلم ’طیفا ان ٹربل‘ کہانی اور موسیقی کے اعتبار سے بہترین اور مضبوط ثابت ہوئی تاہم فلم کے ایک ایک گانے کو کئی ملین ویوز بھی ملے لیکن اس کے باجود لکس اسٹائل ایوارڈز کی میوزک کیٹیگری کی نامزدگیوں میں اس کا انتخاب نہیں کیا گیا۔

ایسے میں فلم ’طیفا ان ٹربل‘ کے ہدایت کار احسن رحیم نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر لکس اسٹائل ایوارڈز کی انتظامیہ سے شکوہ اور ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

احسن رحیم ٹوئٹر پیغام میں لکھتے ہیں کہ ’میں بہت کم ہی ایسے معاملات پر تبصرے کرتا ہوں لیکن جیسے میں نے دیکھا کہ میری فلم ’طیفا ان ٹربل‘ جس کی میوزک البم سال کی سب سے سپر ہٹ رہی اور تقریباً 33 ملین ہٹس حاصل کیے اس کو باجود اسے لکس اسٹائل ایوارڈز کی میوزک کیٹیگری سے مکمل طور پر نکال دیا گیا اس پر مجھے حیرانی سے زیادہ مایوسی ہوئی ہے‘۔

ہدایت کار نے کہا کہ یہ جانبدرانہ نامزدگیاں ہیں جس کی وجہ ذاتی پسند اور نا پسند ہے، اس پر غور کیا گیا نہ اس سے متعلق کوئی سوال کیا جارہا ہے‘۔

احسن رحیم نے لکس اسٹائل ایوارڈز کی جانبدرانہ نامزدگیوں کے خلاف آواز اٹھانے کے لیے تمام شوبز ستاروں اور میڈیا سے درخواست کی ہے۔

لکس اسٹائل ایوارڈ کی نامزدگیوں کے اعلان کے بعد صرف احسن رحیم ہی اعتراض کرتے ہوئے نظر نہیں آئے بلکہ دیگر فنکاروں نے بھی اس حوالے سے سوالات اٹھائے ہیں۔

اداکارہ مہوش حیات نے بھی ہدایت کار احسن رحیم کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ میرٹ کی بنیاد پر پرانے اور نئے فنکاروں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے‘۔

اداکارہ نے سوال کرتے ہوئے مزید لکھا کہ فلم ’طیفا ان ٹربل‘ کے نمبرز خود واضح کر رہے ہیں ’لکس اسٹائل ایوارڈز‘ یہ کیا کر رہا ہے؟۔

Check Also

جگن کاظم سرخ جوڑا پہن کر ڈولی میں بیٹھ گئیں

پاکستانی شوبر انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ اور میزبان جگن کاظم سرخ جوڑا پہنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *