Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / اپنے کیریئر کا آغاز کلاسیکل رقص سے کیا، اداکار محمد احمد

اپنے کیریئر کا آغاز کلاسیکل رقص سے کیا، اداکار محمد احمد

 کراچی: 

اداکار محمد احمد کا کہنا ہے کہ میں نے اپنا فنی کیریئر کلاسیکل رقص سے شروع کیا اور اس کے بعد میں شیما کرمانی کے ساتھ بطور اداکار تھیٹر میں بھی کام کرتا رہا۔

’میرے پاس تم ہو‘ ، ’عہدِ وفا‘ اور ’یہ دل میرا‘ جیسے ڈراموں میں اہم کردار ادا کرنے والے اداکار محمد احمد نے ثمینہ پیرزادہ کے شو میں انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ میں نے اپنا فنی کیریئر کلاسیکل رقص سے شروع کیا کیوں کہ تھیٹر کے لیے ڈانس کرنا ضروری تھا کہ اس لیے دو سال تک ڈانس سیکھا اس کے بعد تھیٹر کی دنیا میں آیا اور بے تحاشا تھیٹر کیے۔

محمد احمد نے کہا کہ مجھے لکھنے کا شوق تو نہیں تھا لیکن لوگوں کے کہنے پر کئی اسکرپٹ بھی لکھے اور جہاں تک اداکاری کی بات ہے تو میں اداکاری اس وقت کرتا تھا جب کوئی بزرگ شخص کردار ادا کرنے سے انکار کردیتا تھا اس دوران مجھے بلا لیا جاتا تھا۔ بس یہی سمجھ لیں کہ میں اس وقت اسپیئر ویل کی طرح استعمال ہوتا تھا لیکن میں اتنا چالاک تھا کہ میں اس شخص کی واپسی سے قبل ہی چھ سین ریکارڈ کروا دیتا تھا۔

محمد احمد کا کہنا تھا کہ میں نے تقریباً پورا پاکستان دیکھا ہے لیکن میں اب تک سوات نہیں دیکھ پایا تاہم جب میں نے آئی ایس پی آر کی ایک سیریل میں کام کیا تو انہوں نے مجھے بہت سیر کرائی اور ایسی جگہیں دکھائی جہاں عام شخص پہنچ ہی نہیں سکتا، وہ جگہیں اس قدر خوبصورت ہیں کہ کہیں انہیں ہماری خود کی ہی نظر نہ لگ جائے۔

واضح رہے کہ اداکار و رائٹر محمد احمد ’ڈولی کی آئے گی بارات‘، ’سنو چندا‘ ، ’دیوار شب‘ اور ’رشتے بکتے ہیں‘ جیسے سپرہٹ ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں اور ان دنوں مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ میں بھی وہ مبین صاحب کا کردار ادا کررہے ہیں۔

ڈراموں کے ساتھ ساتھ وہ رام چند پاکستانی، تیرے بن لادن، مہرالنساء ، پنجاب نہیں جاؤں گی اور کیک جیسی فلموں میں بھی اداکاری کر چکے ہیں۔

Check Also

جگن کاظم سرخ جوڑا پہن کر ڈولی میں بیٹھ گئیں

پاکستانی شوبر انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ اور میزبان جگن کاظم سرخ جوڑا پہنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *