Home / جاگو پاکستان / چالان کی آن لائن ادائیگی کیلیے ’ای پیمنٹ ایپ‘ تیار

چالان کی آن لائن ادائیگی کیلیے ’ای پیمنٹ ایپ‘ تیار

پنجاب پولیس جلد ٹریفک چالان کی آن لائن ادائیگی کے لیے ’ای پیمنٹ ایپ‘ متعارف کروا رہی ہے جس سے شہری فی الفور چالان کی رقم ادا کرنے کے بعد اسی وقت اپنے کاغذات حاصل کرسکیں گے۔

چالان کی ادائیگی کے موجودہ نظام میں شہریوں کو سب سے پہلے بینک جا کر چالان کی ادائیگی کرنا پڑتی ہےجس کے بعد انہیں  اپنے کاغذات حاصل کرنے کے لیے انہیں ٹریفک پولیس کے دفاتر جانا پڑتا ہے۔

لیکن اب پنجاب پولیس نے اس مرحلے کو آسان بنانے کے لیے آن لائن چالان جمع کرانے کے لیے موبائل ایپ تیار کر لی ہے۔

اس حوالے سے انسپیکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب شعیب دستگیر کا کہنا یہ شہریوں کے لیے ایک اہم اقدام ہے کیونکہ یہ ایپ شہریوں کو موجودہ نظام کی رکاوٹوں سے آزاد کروائے گی۔

انہوں نے پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ شہریوں کے ساتھ بہترین برتاؤ کر یں تاکہ پولیس کا عوام سے تعلق بہتر اور مستحکم ہوسکے۔

چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لیاقت علی ملک نے ’ای پیمنٹ ایپ‘ کے حوالے سے کہا کہ یہ ایپ دیگر تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ آن لائن منسلک ہے اور اس سے شہریوں کو چالان کی ادائیگی میں حائل رکاوٹیں دور ہوں گی اور انہیں پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

فی الحال پنجاب پولیس کی جانب سے ’ای پیمنٹ ایپ‘ کو ابتدائی طور پر نیو انارکلی ٹریفک سیکٹر کے شہریوں کے لیے آزمائشی طور پر متعارف کروایا گیا ہے اور یہ عمل مکمل ہوتے ہی ایپ کو دیگر علاقوں میں بھی متعارف کروایا جائے گا۔

Check Also

پیوٹن نے روسی اپوزیشن رہنما کو مارنے کا حکم نہیں دیا تھا، امریکی انٹیلی جنس ایجنسی

امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کا ماننا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے غالباً فروری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *