Home / جاگو کھیل / اسلام آباد میں بھی میراتھن، غیر ملکی بھی شریک

اسلام آباد میں بھی میراتھن، غیر ملکی بھی شریک

اسلام آباد میں بھی میراتھن کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں 4 کیٹیگریز ہیں۔

فل اور ہاف میراتھن کے ساتھ 5 اور 10 کلومیٹر میراتھن ریس جاری ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میراتھن میں 2 ہزار کے قریب شہری اور غیر ملکی ریسرز شریک ہیں۔

اس کے علاوہ بچوں کے لیے کڈز میراتھن کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

دوسری جانب کراچی میں بھی ورلڈ ایتھلیٹکس سے منظور شدہ پہلی کراچی میراتھن کا انعقاد کیا گیا ہے۔

کراچی میراتھن میں فیصل آباد کے حفیظ نے 21.1 کلومیٹر کی ہاف میراتھن جیتی، دوسری پوزیشن بھی فیصل آباد ہی کے محمد اکرم نے حاصل کی جبکہ شاکر عثمان تیسری پوزیشن پر آئے۔

Check Also

انٹرنیشنل کرکٹرز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو زیادہ اہمیت دینے لگ گئےانٹرنیشنل کرکٹرز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو زیادہ اہمیت دینے لگ گئے

انٹرنیشنل کرکٹرز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو زیادہ اہمیت دینے لگ گئے۔ ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *