Home / جاگو بزنس / ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں سیکڑوں روپے کمی دیکھی گئی ہے۔

پاکستان جمیز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونا 1200 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 41 ہزار 100 ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 934 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونا 2 لاکھ 7 ہزار 733 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 12 ڈالر کم ہوکر 2337 فی اونس ہوگیا ہے۔

پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کر کے 2337 ڈالر فی اونس ہے۔

Check Also

کراچی، لاہور اور صوابی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج

کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کی طویل بندش اور بدترین لوڈ شیڈنگ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *