سابق لیگ اسپنر دانش کنیریا نے وزیر اعظم عمران خان سے مدد مانگ لی۔
قومی ٹیم کے سابق لیگ اسپنر دانش کنیریا کا کہنا ہے کہ شعیب اختر نے ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے میرے ساتھ مذہب کی بنیاد پر امتیازی سلوک کی جو بات کی وہ درست ہے، دنیا کو سچائی بیان کرنے پر ان کا شکر گزار ہوں، مذہبی پس منظر سے قطع نظر سپورٹ کرنے والے سابق کرکٹرز، میڈیا، کرکٹ منتظمین اور عوام کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، چند افراد کی مخالفت کے باوجود ان کی حوصلہ افزائی کی وجہ سے مثبت انداز میں زندگی میں آگے بڑھتا رہا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ کنیریا کومذہب کی وجہ سے ٹیم میں امتیازی سلوک کا نشانہ بنایاگیا، شعیب اختر