Home / جاگو کھیل / کرکٹ کے بعد ہاکی میں بھی بائیو ببل متعارف کرانے کا فیصلہ

کرکٹ کے بعد ہاکی میں بھی بائیو ببل متعارف کرانے کا فیصلہ

کرکٹ کے بعد قومی کھیل ہاکی میں بھی بائیو ببل متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایبٹ آباد میں شیڈول فزیکل فٹنس  کیمپ کے لیے مدعو کردہ جونئیر ہاکی کھلاڑی اور کوچنگ اسٹاف بھی کوویڈ ٹیسٹنگ کے مرحلے سے گزرنے کے  بعد جونیئر ایشیاء کپ کی تیاریوں کے لیے ٹیم کا فزیکل فٹنس کیمپ  بائیس جنوری سے شروع ہورہا ہے جس سے پہلے تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ ہوں گے۔

سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ کے مطابق کھلاڑیوں اور ٹیم انتظامیہ کو اپنے طور پر کورونا ٹیسٹ کرانے کا کہا ہے، جو یہ ٹیسٹ نہیں کراپائیں گے ان کے ٹیسٹ کا کیمپ وینیو پر انتظام کیا گیا ہے۔ دس اکتوبر تک تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز بائیو اسکیور ببل میں رہیں گے۔ کسی سے ملنے جلنے یا مخصوص وینیو سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ جونئیر ایشیا کپ اکیس جنوری سے ڈھاکہ میں  کھیلا جائے گا۔

Check Also

انٹرنیشنل کرکٹرز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو زیادہ اہمیت دینے لگ گئےانٹرنیشنل کرکٹرز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو زیادہ اہمیت دینے لگ گئے

انٹرنیشنل کرکٹرز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو زیادہ اہمیت دینے لگ گئے۔ ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *