Home / جاگو بزنس / سبزیوں کے ریٹس آسمان سے باتیں کرنے لگے

سبزیوں کے ریٹس آسمان سے باتیں کرنے لگے

ve

لاہور میں سبزیوں کے ریٹس آسمان سے باتیں کرنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں لہسن کی قیمت 220 روپے فی کلو تک پہنچ گئی جبکہ چائینہ ادرک 550 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا ، میتھی کی قمیت 190 روپے فی کلو ہو گئی۔

سبزیوں کی بات کی جائے تو بیگن کی قیمت 45 روپے فی کلو، بھنڈی 78 روپے فی کلو ، آلو کی قمیت 70 روپے جبکہ شملہ مرچ کی قیمت 170 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔

ہر گھر میں روزانہ کھانوں میں استعمال ہو نے والا پیاز 55 روپے اورٹماٹر 75 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا۔

سبزیوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ سے عوام پریشان ہیں اور ان کا مطالبہ ہے کہ حکومت سبزیوں کی قیمتوں کو فوری طور پر کم کروائے۔

Check Also

پاکستان کی معیشت بحالی کی راہ پر گامزن ہے، گورنر اسٹیٹ بینک

گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت بحالی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *