Home / جاگو دنیا / الطاف حسین کی طبیعت ناساز، تشویشناک حالت میں ہسپتال میں داخل

الطاف حسین کی طبیعت ناساز، تشویشناک حالت میں ہسپتال میں داخل

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین گزشتہ کئی روز سے علیل ہیں اور ڈاکٹروں نے انہیں سیاسی سرگرمیاں معطل کرکے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

ان کی طبعیت کے حوالے سے یہ اطلاعات بھی سامنے آرہی ہیں کہ وہ کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں تاہم اس حوالے سے ایم کیو ایم کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے 23 جنوری کو ایک ٹوئٹ کی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی طبیعت ناساز ہے اور ڈاکٹروں نے چیک اپ کے بعد انہیں سیاسی سرگرمیاں معطل کرکے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

ٹوئٹ میں کہا گیا تھا کہ ایم کیو ایم کی مرکزی رابطہ کمیٹی، کارکنان اور عوام سے اپیل کرتی ہے کہ وہ الطاف حسین کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کرے۔

بعد ازاں 28 جنوری کو کی گئی ایک ٹوئٹ میں ایم کیو ایم لندن کے کنوینر طارق جاوید نے بھی ایک بیان دیا کہ الطاف حسین طبیعت ناسازی پر ڈاکٹروں کے مشورے پر آرام کر رہے ہیں۔

علاوہ ازیں ایم کیو ایم کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ہی 31 الطاف حسین کے ایک آڈیو بیان کا لنک بھی جاری کیا گیا۔

اپنے اس آڈیو پیغام میں الطاف حسین کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ ’میں گزشتہ 20 دنوں سے ہسپتال میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں آئی سی یو میں داخل ہوں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’دنیا کے ہر حصے سے دعائیں کی جارہی ہیں اور ان دعاؤں کی وجہ سے میں قابل ہوسکا کہ آپ کو یہ بتا سکوں اور ہفتہ 30 جنوری کو یہ بیان ریکارڈ کروا رہا ہوں، آپ لوگ اور دعا کریں، (مجھے) اللہ پر بھروسہ ہے وہ آپ سب کی دعائیں سنے گا اور میں جلد صحتیابی کے بعد بات کروں گا‘۔

الطاف حسین نے کہا کہ ’اللہ سب کو اس بیماری کووڈ 19 سے محفوظ رکھے‘، سب لوگ احتیاط کریں اور ایک دوسرے کا خیال رکھیں۔

بعد ازاں 28 جنوری کو کی گئی ایک ٹوئٹ میں ایم کیو ایم لندن کے کنوینر طارق جاوید نے بھی ایک بیان دیا کہ الطاف حسین طبیعت ناسازی پر ڈاکٹروں کے مشورے پر آرام کر رہے ہیں۔

دوسری جانب سینئر خاتون صحافی نسیم زہرہ نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر الطاف حسین کی صحت سے متعلق ٹوئٹ کی۔

انہوں نے لکھا کہ ’الطاف حسین کووڈ 19 سے متاثر ہیں اور انتہائی تشویش ناک حالت میں گزشتہ 10 روز سے لندن کے ہسپتال میں داخل ہیں، اللہ انہیں صحتیابی دے‘۔

دوسری جانب سینئر خاتون صحافی نسیم زہرہ نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر الطاف حسین کی صحت سے متعلق ٹوئٹ کی۔

انہوں نے لکھا کہ ’الطاف حسین کووڈ 19 سے متاثر ہیں اور انتہائی تشویش ناک حالت میں گزشتہ 10 روز سے لندن کے ہسپتال میں داخل ہیں، اللہ انہیں صحتیابی دے‘۔

علاوہ ازیں اس تمام صورتحال پر ڈان نے ایم کیو ایم لندن سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم انہوں نے مذکورہ معاملے پر کوئی جواب نہیں دیا۔

واضح رہے کہ الطاف حسین 27 سال سے زائد عرصے سے برطانیہ میں مقیم ہیں اور وہ برطانوی شہریت رکھتے ہیں۔

تاہم وہ برطانیہ سے بیٹھ کر پاکستان میں اشتعال انگیز تقریر کرنے کے کیس سمیت دیگر کا سامنا بھی کر رہے ہیں، یہی نہیں بلکہ وہ برطانیہ میں 2 مرتبہ گرفتار بھی ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ ان کی جماعت ایم کیو ایم لندن کہلاتی ہے جو 22 اگست 2016 کی اس تقریر کے بعد سے پاکستان میں پابندی کا سامنا کررہی ہے جس میں الطاف حسین نے اشتعال انگیز تقریر کی تھی اور مبینہ طور پر پاکستان مخالف نعرہ لگایا تھا۔

پاکستان میں موجود متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم پاکستان) ہے اور اس نے اشتعال انگیز تقریر کے بعد اپنے قائد الطاف حسین سے لاتعلقی کا اعلان کردیا تھا۔


Check Also

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے مزید 15 فلسطینی شہید

غزہ کے نصیرات کیمپ، خان یونس اور رفح پر اسرائیلی بمباری سے 15 فلسطینی شہید …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *