Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / کپل شرما کے ہاں بیٹے کی پیدائش

کپل شرما کے ہاں بیٹے کی پیدائش

بھارتی کامیڈین، میزبان و اداکار کپل شرما کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوگئی اور انہوں نے یہ خبر سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے مداحوں کو بتائی۔

چند دن قبل ہی کپل شرما نے تصدیق کی تھی کہ وہ ان کا ٹی وی شو کچھ عرصے کے لیے بند کیا جا رہا ہے اور بعد ازاں انہوں نے ٹوئٹر پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے، جس وجہ سے انہوں نے شو بند کیا۔

کپل شرما نے اگرچہ بتایا تھا کہ ان کے ہاں جلد دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا تھا کہ کب تک ان کے ہاں بچے کی پیدائش ہوگی۔

تاہم یکم فروری کو انہوں نے اپنی ٹوئٹ اور دیگر سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے تصدیق کی کہ ان کے ہاں بچے کی پیدائش ہوگئی۔

کپل شرما نے خدا کے شکرانے ادا کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے اور ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں۔

اداکار و میزبان نے دعائیں اور نیک تمنائیں کرنے پر تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا، تاہم انہوں نے بیٹا کا نام نہیں بتایا اور نہ ہی انہوں نے بیٹے اور اہلیہ کی تصویر شیئر کی۔

مداحوں نے ان سے بچے اور والدہ کی تصاویر دکھانے کا مطالبہ بھی کیا، تاہم اداکار نے بچے کی تصویر شیئر کرنے کے فرمائش پر کوئی جواب نہیں دیا۔

کپل شرما کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش دسمبر 2019 میں ہوئی تھی اور انہوں نے بیٹی کا نام انایا رکھا تھا۔

اداکار نے دسمبر 2018 میں قریبی ساتھی گنی چتراتھ سے شادی کی تھی اور اب جوڑے کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوگئی۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ کپل شرما کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش کے بعد اب وہ جلد ہی دوبارہ ٹی وی پر اپنا شو شروع کریں گے، تاہم وہ کب تک شو شروع کریں گے، اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

Check Also

بھارتی اداکارہ کا ٹیلی ویژن سیریل کے پروڈیوسر پر ہراسانی کا الزام

بھارت کی ٹیلی ویژن اداکارہ کرشنا مکھری جی نے سیریل شبھ شگن کے پروڈیوسر پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *