Home / جاگو کھیل / پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی میں پاکستانی کپتان شاہین آفریدی اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن شریک ہوئے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کل آکلینڈ میں پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 10 منٹ پر آمنے سامنے ہوں گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ اتوار، تیسرا 17، چوتھا 19 اور آخری میچ 21 جنوری کو شیڈول ہے۔

واضح رہے کہ آکلینڈ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والے پہلے ٹی 20 کے لیے پاکستان ٹیم کا خاکہ تیار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی کی قیادت میں پاکستان ٹیم 4 فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

کپتان شاہین آفریدی، حارث رؤف، زمان خان کے ساتھ چوتھے فاسٹ بولر عامر جمال ہوں گے جبکہ لیگ بریک گگلی بولر اسامہ میر پر محمد نواز کو ترجیح دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کپتان بابر اعظم نمبر تین پر کھیلیں گے، وکٹ کیپر محمد رضوان کے ساتھ اننگز کی شروعات صائم ایوب کریں گے، جارح مزاج فخر زمان نمبر چار پر کھیلنے کے لیے رضا مند ہو گئے۔

اعظم خان 11 رکنی ٹیم میں شامل ہوئے تو بطور وکٹ کیپر کھیلیں گے۔

Check Also

انٹرنیشنل کرکٹرز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو زیادہ اہمیت دینے لگ گئےانٹرنیشنل کرکٹرز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو زیادہ اہمیت دینے لگ گئے

انٹرنیشنل کرکٹرز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو زیادہ اہمیت دینے لگ گئے۔ ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *