Home / جاگو دنیا / بالٹی مور پُل اتنی جلدی کیوں گرا؟

بالٹی مور پُل اتنی جلدی کیوں گرا؟

غیر ملکی کارگو کی ترسیل کے لیے استعمال ہونے والی امریکا کی 9ویں سب سے مصروف ترین بندرگاہ بالٹی مور پر قائم پُل کارگو جہاز کے ٹکرانے کے بعد منہدم ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ بالٹی مور پر قائم پُل کارگو جہاز کے ٹکرانے سے لمحے بھر میں گرگیا جس کی وجہ سے متعدد افراد کے ذرائع روزگار متاثر ہونے کا خدشہ ہے جبکہ یہ اقتصادی و سماجی خلل کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

بالٹی مور پُل اتنی جلدی کیوں گرا؟

اس حادثے کے بعد اس تصادم سے متعلق کئی سوالات نے جنم لے لیا ہے جیسا کہ جہاز پُل سے کیوں ٹکرایا؟ تصادم کے بعد پُل اتنی جلدی کیوں گر گیا؟، پُل کو اس طرح کے حادثات کے لیے محفوظ کیوں نہیں بنایا گیا؟

ماہرین اس بارے میں وضاحت دیتے ہیں کہ اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے کہ سنگاپور کے پرچم والا 948 فٹ طویل مال بردار بحری جہاز ’ڈالی‘ جب پُل سے ٹکرایا تو اس وقت کیا ہوا جس کے نتیجے میں 1977 سے قائم پُل لمحے بھر میں ڈھیر ہوگیا۔

ان کا کہنا ہے کہ اس طرح کے پُل کی تعمیر کے وقت اس بات کا خیال رکھا جاتا ہے کہ اس قسم کے حادثات کی صورت میں حفاظتی اقدامات کئے جائیں اور تعمیر کے دوران تحفظات کو بھی یقینی بنایا جاتا ہے۔

تاہم اتنا بڑا پُل یقینی طور پر کسی بہت زیادہ طاقت یا بڑے حادثے کی صورت میں ہی اس طرح یکدم گر سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ پہلا پُل نہیں ہے جو اس طرح منہدم ہوا ہو بلکہ اس سے قبل بھی 1960 سے 2015 کے دوان، 35 بڑے پل مختلف حادثات کا شکار ہوئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق یہ پُل دریا سے 180 فٹ اونچائی پر ہے جسے 1977ء میں کھولا گیا تھا اور تقریباً 30 ہزار گاڑیاں روز اس پُل کا استعمال کرتی ہیں۔

رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بالٹی مور خصوصی کارگو جہازوں کے لیے امریکا میں سب سے بڑی بندرگاہوں میں سے ایک ہے۔

Check Also

فلسطینیوں کی حمایت، طلبہ کا احتجاج مزید وسیع ہوگیا

غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں امریکا سے شروع ہونے والا طلبہ کا احتجاج …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *