Home / جاگو دنیا / بالٹی مور حادثہ: 6 لاپتہ افراد میں سے 2 کی لاشیں دریا سے برآمد

بالٹی مور حادثہ: 6 لاپتہ افراد میں سے 2 کی لاشیں دریا سے برآمد

امریکا کے شہربالٹی مور میں پُل گرنے کے باعث مردہ قرار دیئے گئے 6 لاپتہ افراد میں سے 2 کی لاشیں دریا سے نکال لی گئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیڈرل سیفٹی حکام کا کہنا ہے کہ خراب صورتحال کے باعث پانی کی گہرائی سے مزید لاشیں نکالنے کی کوششیں معطل کر دی گئی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ جہاز کے بلیک باکس کے ڈیٹا کے مطابق پل سے ٹکرانے سے قبل جہاز نے ٹگ بوٹ کی مدد طلب کی تھی۔

وائس ایڈمرل پیٹرگوٹیر کا کہنا ہے کہ ہماری اولین ترجیح جہازوں کیلئے آبی گزرگاہ کو بحال کرنا اور خستہ حال جہاز کو وہاں سے نکالنا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جہاز کے4700 کنٹینرز میں سے 56 میں خطرناک مواد موجود ہے لیکن عوام کیلئے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تصادم کا شکار ہونے والا بحری مال بردار جہاز 1.5 ملین گیلن سے زیادہ ایندھن لے کر جا رہا تھا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل امریکا کے شہربالٹی مور میں کارگو بحری جہاز ٹکرانے سے پل گرنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔

Check Also

فلسطینیوں کی حمایت، طلبہ کا احتجاج مزید وسیع ہوگیا

غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں امریکا سے شروع ہونے والا طلبہ کا احتجاج …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *