Home / جاگو بزنس / پیٹرولیم مصنوعات پر مزید 20 سے 30 روپے لیوی عائد کرنے کی تجویز

پیٹرولیم مصنوعات پر مزید 20 سے 30 روپے لیوی عائد کرنے کی تجویز

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات اور فاسل فیول پر  20 سے30 روپے لیٹر کاربن لیوی عائد کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق لیوی نان ٹیکس ریونیوکی مد میں عائد کرنے کی تجویز ہے اور اس کا مقصد ان مصنوعات کی کھپت کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کاربن لیوی سے حاصل کرده ریونیو  وفاقی حکومت استعمال کر سکے گی۔

خیال رہے پیٹرولیم مصنوعات پر پہلے سے 60 روپے لیٹر  پیٹرولیم لیوی عائد ہے جبکہ آئی ایم ایف نے بھی پیٹرولیم مصنوعات پر 18 فیصد جی ایس ٹی لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔

Check Also

پیوٹن نے روسی اپوزیشن رہنما کو مارنے کا حکم نہیں دیا تھا، امریکی انٹیلی جنس ایجنسی

امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کا ماننا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے غالباً فروری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *