Home / جاگو بزنس / حکومت نے آٹا بیرون ملک برآمد کرنے کی مشروط اجازت دیدی

حکومت نے آٹا بیرون ملک برآمد کرنے کی مشروط اجازت دیدی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آٹا بیرون ملک برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی۔

وزارت تجارت نے آٹا بیرون ملک بھیجنے کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق درآمدی گندم سے تیار آٹا برآمد کرنے کی اجازت ہوگی اور صرف برآمدی مقاصد کیلئے درآمدی گندم سے تیارآٹا برآمد ہوسکے گا۔

حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت ایکسپورٹ سہولت اسکیم 2021 کے تحت دی اور ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں ترمیم کردی گئی ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق ملک میں گندم کے تسلی بخش اور  وافر ذخائر موجود ہیں جب کہ رواں سال گندم کا پیداواری ہدف32.1 ملین ٹن حاصل کرلیا جائے گا۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ گندم کی کاشت مقررہ ہدف سے 1.8 فیصد زائد ہوئی ہے۔

Check Also

پیوٹن نے روسی اپوزیشن رہنما کو مارنے کا حکم نہیں دیا تھا، امریکی انٹیلی جنس ایجنسی

امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کا ماننا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے غالباً فروری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *