Home / جاگو کھیل / پاکستانی کھلاڑیوں نے امریکا میں ’کاؤ بوائز‘ کا روپ دھار لیا

پاکستانی کھلاڑیوں نے امریکا میں ’کاؤ بوائز‘ کا روپ دھار لیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے پاکستانی کھلاڑیوں کی خصوصی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سلسلے میں قومی کرکٹ ٹیم اس وقت امریکا میں موجود ہے۔

آئی سی سی اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے تصدیق شدہ پیجز کی جانب سے ایک مشترکہ ویڈیو شیئر کی گئی ہے میں شاہین آفریدی، نسیم شاہ، شاداب خان، عماد وسیم اور حارث رؤف سمیت دیگر کھلاڑی ہیٹ پہنے نظرآ رہے ہیں۔

قومی کھلاڑیوں ہیٹ پہن کر مختلف اسٹائل میں پوز دے رہے ہیں۔

شاہین آفریدی ہیٹ پہن کر ہیرو کے انداز میں دروزاہ کھول کر انٹر ہوتے ہیں جبکہ شاداب خان کو بھی ایک پراسرار کردار کے طور پر چہرہ چھپائے دکھایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء کے سلسلے میں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز میچز کا آغاز ہو چکا ہے۔

گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں امریکا نے کینیڈا کو ہرا دیا تھا۔

Check Also

انٹرنیشنل کرکٹرز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو زیادہ اہمیت دینے لگ گئےانٹرنیشنل کرکٹرز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو زیادہ اہمیت دینے لگ گئے

انٹرنیشنل کرکٹرز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو زیادہ اہمیت دینے لگ گئے۔ ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *