Home / جاگو دنیا / بانی پی ٹی آئی سے متعلق فیصلہ پاکستانی عدالتوں کو کرنا ہے، امریکا

بانی پی ٹی آئی سے متعلق فیصلہ پاکستانی عدالتوں کو کرنا ہے، امریکا

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ پاکستانی عدالتوں کو کرنا ہے۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران بانی تحریک انصاف کی سائفر کیس میں بریت سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے میتھو ملر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوالات کا کئی بار جواب دے چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم مختلف ممالک سے متعلق فیصلے کے لیے مناسب حالات، سیاق و سباق کو مدنظر رکھتے ہیں۔

میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ان قوانین اور اس عدالتی کیس پر آتے ہیں تو اس کا فیصلہ پاکستانی عدالتوں کو کرنا ہے۔

Check Also

مالدیپ: صدر پر ’کالا جادو‘ کرنے کے الزام میں 2 وزراء سمیت 4 افراد گرفتار

صدر محمد معیزو پر ’کالا جادو‘ کرنے کے الزام میں مالدیپ کے 2 وزراء سمیت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *