Home / جاگو دنیا / عرفات میں درجہ حرارت کم رکھنے کیلئے سڑکوں پر سفید رنگ کردیا گیا

عرفات میں درجہ حرارت کم رکھنے کیلئے سڑکوں پر سفید رنگ کردیا گیا

سعودی عرب میں عازمینِ حج کی سہولت اور ایامِ حج میں عرفات کے علاقے میں گرمی کی شدت کم کرنے کے لیے مسجد نمرہ کے ارد گرد سڑکوں پر سفید رنگ کر دیا گیا۔

سعودی عرب کی جنرل روڈز اتھارٹی کے مطابق سڑکوں پر مخصوص قسم کا سفید رنگ لگانے سے سطح کے درجہ حرارت میں 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی ہوجاتی ہے۔

ترجمان عبدالعزیز العتیبی کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر لگایا جانے والا مخصوص رنگ مقامی طور پر تیار کیا گیا ہے اور اس میں دھوپ کی شدت کم جذب ہوتی ہے۔

عبدالعزیز العتیبی کا کہنا ہے کہ اس سال وسیع پیمانے پر تجربہ کیا جا رہا ہے، مسجد نمرہ کے قریب تقریباً 25 ہزار مربع میٹر پر رنگ لگایا گیا ہے، یہ اقدام اس سال حج کے دوران عازمین کو زیادہ آرام دہ تجربہ فراہم کرے گا۔

ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ سال بھی یہی تجربہ محدود رقبے پر کیا گیا تھا جس کے اچھے نتائج سامنے آئے تھے، منیٰ میں جمرات جانے والے راستے پر یہی رنگ لگایا گیا تھا تو وہاں 12 سے 15 ڈگری گرمی کم ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ رواں سال 14 سے 19 جون تک مناسک حج ادا کیے جائیں گے۔

Check Also

مالدیپ: صدر پر ’کالا جادو‘ کرنے کے الزام میں 2 وزراء سمیت 4 افراد گرفتار

صدر محمد معیزو پر ’کالا جادو‘ کرنے کے الزام میں مالدیپ کے 2 وزراء سمیت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *