Home / جاگو دنیا / نریندر مودی وزیر اعظم کے عہدے سے مستعفی، تیسری مدت کیلئے 8 جون کو حلف اٹھائیں گے

نریندر مودی وزیر اعظم کے عہدے سے مستعفی، تیسری مدت کیلئے 8 جون کو حلف اٹھائیں گے

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور اب وہ تیسری مدت کیلئے 8 جون کو وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق صدر نے نریندر مودی کا وزیراعظم کے عہدے کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کابینہ کی میٹنگ کے بعد بھارتی وزیراعظم نے صدر کی رہائش گاہ جا کر لوک سبھا تحلیل کرنے کے لیے سفارشی خط پیش کیا۔

نریندر مودی کا کہنا تھا کہ اتحادیوں کیساتھ مل کر تیسری بار حکومت بنائیں گے۔

واضح رہے کہ بھارت میں عام انتخابات کے نتائج سامنے آچکے ہیں جن کے مطابق بی جے پی ایک دہائی بعد اکثریت سے محروم ہوگئی تاہم حکمران اتحاد سادہ اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

Check Also

مالدیپ: صدر پر ’کالا جادو‘ کرنے کے الزام میں 2 وزراء سمیت 4 افراد گرفتار

صدر محمد معیزو پر ’کالا جادو‘ کرنے کے الزام میں مالدیپ کے 2 وزراء سمیت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *