Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ہمارے رشتے میں کوئی لڑکا لڑکی ہے ہی نہیں، ہم دونوں برابر ہیں: حرا خان

ہمارے رشتے میں کوئی لڑکا لڑکی ہے ہی نہیں، ہم دونوں برابر ہیں: حرا خان

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی اداکارہ و ماڈل حرا خان نے انکشاف کیا ہے کہ میرے اور شوہر، اداکار ارسلان خان کے رشتے میں لڑکا یا لڑکی ہونے کا تصور ہے ہی نہیں، ہم دونوں برابر ہیں۔

اداکارہ حرا خان نے حال ہی میں ایک نجی ویب سائٹ کو انٹرویو دیا ہے۔

اس دوران اداکارہ نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے، تعلیم، ایکٹنگ کے شوق اور نجی و پیشہ روانہ زندگی سے متعلق بات کی۔

اداکارہ حرا خان کا ایک سوال کے جواب میں بتانا تھا کہ ان کے شوہر ارسلان نے شادی سے قبل اُن کے لیے بہت کچھ کیا تھا، اس لیے اُنہوں نے ارسلان سے ہی شادی کر لی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر میں ارسلان خان سے شادی نہ کرتی تو پھر شاید میرے خیال میں، میں کبھی کسی سے بھی شادی نہ کرتی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہمارے تعلق میں کوئی لڑکا یا لڑکی ہے ہی نہیں ہے، ہم دونوں برابر ہیں، ہماری ذمہ داریاں برابر ہیں، اُن کے شوہر کا ماننا ہے کہ جب کوئی مرد کسی کام کرنے والی خاتون سے شادی کرتا ہے تو وہ ایک آدمی سے ہی شادی کرتا ہے۔

یاد رہے کہ حرا اور ارسلان خان نے فروری 2023ء میں اپنے کیریئر کے آغاز میں ہی شادی کر لی تھی۔

کچھ عرصہ ایک ساتھ تعلق میں رہنے کے بعد اس فنکار جوڑی نے شادی کا فیصلہ کیا تھا۔

Check Also

جگن کاظم سرخ جوڑا پہن کر ڈولی میں بیٹھ گئیں

پاکستانی شوبر انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ اور میزبان جگن کاظم سرخ جوڑا پہنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *