Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / عائزہ خان نے ایک لفظ میں اپنی کامیابی کا راز بتا دیا

عائزہ خان نے ایک لفظ میں اپنی کامیابی کا راز بتا دیا

معروف اداکارہ و ماڈل عائزہ خان نے محض ایک لفظ کے ذریعے اپنی کامیابی کے پیچھے چھپے راز سے پردہ اٹھایا ہے۔

عائزہ خان کے ایک فین پیج پر ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں اداکارہ کے شوبز انڈسٹری کے طویل سفر کو چند سیکنڈز میں دیکھا جا سکتا ہے۔

اس ویڈیو میں اداکارہ عائزہ خان کے کچھ مشہور ڈراموں سے جھلکیاں شیئر کی گئی ہیں۔

مذکورہ ویڈیو کو عائزہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ری شیئر کرتے ہوئے اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ ’محنت، محنت اور محنت، الحمداللّٰہ۔‘

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یاد رہے کہ 33 سالہ عائزہ خان معروف اداکارہ و میزبان دانش تیمور کی اہلیہ ہیں، ان کے دو بچے بھی ہیں۔

اداکارہ عائزہ خان کو ڈرامہ انڈسٹری میں 16 سال گزر چکے ہیں، انہوں نے 2009ء میں ڈرامہ سیریل ’تم جو ملے‘ سے اپنے کریئر کا آغاز کیا تھا۔

Check Also

جگن کاظم سرخ جوڑا پہن کر ڈولی میں بیٹھ گئیں

پاکستانی شوبر انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ اور میزبان جگن کاظم سرخ جوڑا پہنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *