Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / گھر کے مسائل گھر میں رکھیں: تابش ہاشمی کا افتخار احمد کو مشورہ

گھر کے مسائل گھر میں رکھیں: تابش ہاشمی کا افتخار احمد کو مشورہ

جیو نیوز کے معروف میزبان تابش ہاشمی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر  افتخار احمد کے سوشل میڈیا پر ساتھی کرکٹرز کے ساتھ اختلافات کا اظہار کرنے پر تنقید کی ہے۔

ٹی 20 ورلڈکپ کے حوالے سے’جیو نیوز‘ کے خصوصی شو’ہارنا منع ہے‘ میں تابش ہاشمی نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کا اسکرین شاٹ دکھایا جس میں عماد وسیم کی ٹرولنگ کی گئی تھی اور افتخار احمد نے اس پوسٹ کو لائیک کیا ہوا تھا۔

اُنہوں نے شو کے دوران یہ اسکرین شاٹ دکھاتے ہوئے کہا کہ افتخار احمد، آپ کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا عماد وسیم آپ کے ٹیم ممبر ہیں اس لیے دنیا کو یہ نہیں پتہ چلنا چاہیے کہ آپ دونوں کے درمیان اختلافات ہیں۔

تابش ہاشمی نے کہا کہ ہمارے آپس کے اختلافات کسی صورت دنیا کے سامنے نہیں آنے چاہئیں، یہ سب گھر کے مسائل ہیں انہیں گھر میں ہی رکھنا چاہیے۔

اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ افتخار احمد نے اب اس پوسٹ کو ان لائیک کردیا ہے لیکن اس سے پہلے اس کے اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوچُکے ہیں۔

تابش ہاشمی کی رائے سے شو میں موجود کرکٹر عمران نزیر، احمد شہزاد اور امام الحق نے بھی اتفاق کیا۔

Check Also

جگن کاظم سرخ جوڑا پہن کر ڈولی میں بیٹھ گئیں

پاکستانی شوبر انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ اور میزبان جگن کاظم سرخ جوڑا پہنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *