Home / جاگو کھیل / IPL میں رنز اُگلنے والا کوہلی کا بلّا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں خاموش

IPL میں رنز اُگلنے والا کوہلی کا بلّا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں خاموش

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی اس مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اب تک ناکام ہو رہے ہیں۔

ورلڈ کپ شروع ہونے سے کچھ دن پہلے ختم ہونے والی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں جہاں ویرات کوہلی کا بلّا ہر میچ میں رنز اگل رہا تھا وہیں ورلڈ کپ شروع ہوتے ہی اس نے بولنا بند کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آئی پی ایل میں ویرات کوہلی نے اس مرتبہ 700 سے زائد رنز بنائے تھے تاہم اب کچھ ہی دن بعد ورلڈ کپ میں ان کا بلّا بالکل خاموش دکھائی دے رہا ہے۔

بھارتی ٹیم امریکا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اب تک کھیلے گئے اپنے تینوں میچز جیت چکی ہے تاہم ان میچز میں ویرات کوہلی کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے۔

ویرات کوہلی نے پاکستان کے خلاف 4 جبکہ آئرلینڈ کے خلاف 1 رن بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ امریکا کے خلاف میچ میں وہ پہلی گیند پر آؤٹ ہوئے تھے۔

بھارت کے اسٹار بیٹر کی اس کارکردگی پر ان کے مداح بھی مایوس دکھائی دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

Check Also

انٹرنیشنل کرکٹرز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو زیادہ اہمیت دینے لگ گئےانٹرنیشنل کرکٹرز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو زیادہ اہمیت دینے لگ گئے

انٹرنیشنل کرکٹرز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو زیادہ اہمیت دینے لگ گئے۔ ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *