Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ماہرہ خان کے گھر سے بُری خبر آگئی، اداکارہ غم سے نڈھال

ماہرہ خان کے گھر سے بُری خبر آگئی، اداکارہ غم سے نڈھال

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کے گھر سے بُری خبر آگئی، جس پر اداکارہ غم سے نڈھال ہوگئیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے طویل پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنے اکلوتے ماموں کو کھو دیا ہے۔ دو ہفتے قبل ان کے ماموں اکبر خان انتقال کرگئے۔

اداکارہ نے اپنے اکلوتے ماموں کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ یہ تصور کرنا مشکل ہے کہ میرے زندگی سے بھرپور ماموں اب ہم میں نہیں رہے۔

انہوں نے اپنے مرحوم ماموں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے سنا ہے کہ سب کے ماموں بہت خاص ہوتے ہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ میرے ماموں سب سے زیادہ خاص تھے، انہوں نے ہمیں بہت خوبصورت بچپن، اپنے والدین کو غیر مشروط محبت و احترام دیا۔

ماہرہ خان کے مطابق ان کے مرحوم ماموں نہایت شفیق اور خوش مزاج انسان تھے، جنہیں موسیقی کا شوق تھا۔

انہوں نے اپنے ماموں کے لیے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے انتقال کو 2 ہفتے گزر گئے لیکن یوں لگتا ہے جیسے کل کی ہی بات، یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ وہ اب اس دنیا میں نہیں رہے۔

ماہرہ خان کی جانب سے شیئر کی گئی انسٹاپوسٹ کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے ساتھی فنکار اور ان کے مداح ان سے اظہار تعزیت کر رہے ہیں اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا گو بھی ہیں۔

Check Also

میں بہت غلط ملک میں پیدا ہوگیا ہوں، اللہ مجھے اٹھالے، سینئر اداکار راشد محمود بجلی کا بل دیکھ کر تلملا گئے

ماضی کی مقبول فلموں اور ڈراموں میں کام کرنے والے سینیئر اداکار راشد محمود بجلی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *